ٹوئٹر کے قوانین

Twitter کا مقصد عوامی گفتگو کے کام آنا ہے۔ تشدد، ہراس زدگی اور اسی طرح کے دیگر رویے لوگوں کے اظہار خیال کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، اور بالآخر عالمی عوامی گفتگو کی قدر کو کم کرتے ہیں۔ ہمارے قوانین اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہیں کہ تمام لوگ آزادانہ اور محفوظ طریقے سے عوامی گفتگو میں حصہ لے سکیں۔
 

حفاظت


تشدد:
آپ کسی فرد یا لوگوں کے گروہ کے خلاف تشدد کی دھمکی نہیں دے سکتے۔ ہم تشدد کی ستائش کی بھی ممانعت کرتے ہیں۔ ہماری پرتشدد خطرے اور تشدد کی ستائش کے متعلق پالیسیوں کے بارے میں مزید جانیں۔ 

دہشت گردی/پرتشدد انتہا پسندی: آپ دھمکی نہیں دے سکتے یا دہشت گردی یا پرتشدد انتہا پسندی کو فروغ نہیں دے سکتے۔ مزید جانیں۔

بچوں کا جنسی استحصال: Twitter پر بچوں کا جنسی استحصال ہمارے لیے بالکل ناقابل برداشت ہے۔ مزید جانیں۔

بدسلوکی/ہراس زدگی: آپ کسی کو ہدف بنا کر ہراساں کرنے یا دوسرے لوگوں کو ایسا کرنے کے لیے اکسانے میں ملوث نہیں ہو سکتے ہیں۔ اس میں کسی کو جسمانی نقصان پہنچںے کی خواہش یا امید کرنا شامل ہے۔ مزید جانیں۔

نفرت انگیز طرز عمل: آپ نسل، قبائل، قومی نسبت، ذات، جنسی رجحان، جنس، جنسی شناخت، مذہبی وابستگی، عمر، معذوری یا سنگین بیماری کی بنیاد پر دوسرے لوگوں کے خلاف تشدد کو فروغ نہیں دے سکتے ،نہ ہی انہیں دھمکی سے سکتے یا ہراساں کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔ 

پر تشدد حملوں کے مرتکب: ہم کسی بھی ایسے اکاؤنٹ کو ہٹا دیں گے جس کو دہشت گردانہ، پُرتشدد انتہا پسندانہ یا بڑے پیمانے کے پُرتشدد واقعات کے مرتکب افراد چلا رہے ہوں اور ایسے ٹویٹس کو بھی ہٹا سکتے ہیں جو مرتکب افراد کے منشوروں اور ان کے بنائے ہوئے مواد کو پھیلا رہے ہوں۔ مزید جانیں۔ 

خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانا: آپ خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کی ترغیب یا حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے۔ مزید جانیں۔

حساس میڈیا، بشمول گرافک تشدد اور بالغ افراد کے لیے مخصوص مواد: آپ ایسا میڈیا پوسٹ نہیں کر سکتے جس میں بے تحاشا خون خرابہ ہو یا لائیو ویڈیو یا پروفائل یا ہیڈر امیجز میں پرتشدد یا بالغ افراد کے لیے مخصوص مواد کا اشتراک نہیں کر سکتے ہیں۔ جنسی تشدد اور/یا مجرمانہ حملے کی تصویر کشی کرنے والے میڈیا کی بھی اجازت نہیں ہے۔ مزید جانیں۔ 

غیر قانونی یا قانونی تقاضوں کی پابند کچھ مخصوص اشیاء یا خدمات: آپ ہماری سروس کو کسی غیر قانونی مقصد یا غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔ اس میں غیر قانونی اشیاء یا خدمات اور ان کے ساتھ ساتھ قانونی تقاضوں کی پابند کچھ مخصوص اشیاء یا خدمات کی فروخت، خریداری یا ان کے لین دین میں سہولت فراہم کرنے کا عمل شامل ہے۔ مزید جانیں۔

رازداری


ذاتی معلومات:
آپ دوسرے لوگوں کی ذاتی معلومات (جیسے گھر کا فون نمبر اور پتہ) ان کی واضح منظوری اور اجازت کے بغیر شائع یا پوسٹ نہیں کر سکتے۔ ہم ذاتی معلومات کو ظاہر کرنے کی دھمکی دینے یا دوسروں کو ایسا کرنے کی ترغیب دینے کی بھی ممانعت کرتے ہیں۔ مزید جانیں۔

بلا اجازت عریانیت: آپ کسی شخص کی ایسی بے تکلف تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ یا شیئر نہیں کر سکتے جو ان کی رضامندی کے بغیر بنائی یا تقسیم کی گئی ہوں۔ مزید جانیں۔
 

صداقت


پلیٹ فارم میں سازباز اور سپیم:
آپ Twitter کی خدمات کو اس طریقے سے استعمال نہیں کر سکتے ہیں جس کا مقصد معلومات کو مصنوعی طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کرنا یا اسے دبانا ہو یا ایسے طرزعمل میں ملوث نہیں ہو سکتے جو Twitter پر لوگوں کے تجربے میں سازباز کرے یا خلل ڈالے۔ مزید جانیں۔

شہری سالمیت: آپ Twitter کی خدمات کو انتخابات یا دیگر شہری اقدامات کار میں سازباز کرنے یا مداخلت کے مقصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔ اس میں ایسا مواد پوسٹ کرنا یا شیئر کرنا شامل ہے جو شرکت میں کمی لا سکتا ہے یا لوگوں کو اس بارے میں گمراہ کر سکتا ہے کہ شہری عمل میں کب، کہاں، یا کیسے حصہ لیا جائے۔ مزید جانیں۔

گمراہ کن یا پر فریب شناختیں: آپ اس انداز میں تلبیس شخصی کے ذریعے افراد، گروہوں یا تنظیموں کا روپ نہیں دھار سکتے ہیں جس کا مقصد دوسروں کو گمراہ کرنا، الجھانا یا دھوکہ دینا ہو، ناں ہی نقلی شناخت اس طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں جو Twitter پر دوسروں کے تجربے میں خلل انداز ہوتا ہو۔ مزید جانیں۔

مصنوعی اور رد و بدل کیا گیا میڈیا: آپ دھوکے سے مصنوعی یا زیر اثر میڈیا کا اشتراک نہیں کر سکتے جس سے نقصان پہنچنے کا امکان ہو۔ اس کے علاوہ، ہم مصنوعی اور رد و بدل کیے گئے میڈیا پر مشتمل ٹویٹس پر اس حوالے سے لیبل لگا سکتے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کی صداقت کو سمجھنے میں مدد دے اور اضافی سیاق و سباق فراہم کرے۔ مزید جانیں۔

کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک: آپ کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک سمیت دوسروں کے دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ ہماری ٹریڈ مارک پالیسی اور کاپی رائٹ پالیسی کے بارے میں مزید جانیں۔
 

نفاذ اور اپیلیں


ہمارے نفاذ کے طریقہ کار، بشمول ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے یا نفاذ کو روکنے کی کوشش کرنے کے ممکنہ نتائج کے ساتھ ساتھ اپیل کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔
 

ویڈیو مواد میں فریق ثالث کی تشہیر


آپ ہماری پشگی اجازت کے بغیر ہماری خدمات پر یا ان کے ذریعے کوئی ایسا ویڈیو مواد جمع، پوسٹ یا اس کی نمائش نہیں کر سکتے جس میں کسی فریق ثالث کی تشہیر ہو، جیسے پہلے چلائی جانے والی اشتہاری ویڈیوز یا اسپانسرشپ کے گرافکس۔

نوٹ: صحت مند عوامی گفتگو کو فروغ دینے کے اپنے مقصد ساتھ دینے میں ہمیں وقتاً فوقتاً ان قواعد کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ تازہ ترین ورژن ہمیشہ https://twitter.com/rules پر دستیاب ہوتا ہے۔

اس مضمون کو شیئر کریں